خیبرپختونخوا: پاک فوج کیجانب سے دوردراز علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری

خیبرپختونخوا: پاک فوج کیجانب سے دوردراز علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری
کیپشن: Khyber Pakhtunkhwa: Pakistan Army continues to provide basic facilities in remote areas

ایک نیوز: فراہمی پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے خیبرپختونخواہ کے دوردراز علاقوں میں ضرورت مند خاندانوں کے لئے بنیادی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔ 

سرد موسم کی آمد کے ساتھ ہی مختلف اضلاع میں خشک راشن، گرم کپڑے اور سردی سے بچاؤ کے لئے دیگر اشیاء کی فراہمی کی جا رہی ہے۔ پاک فوج نے باجوڑ، مہمند، خیبر، سوات، دیر، بونیر اور چترال کے دوردراز علاقوں میں این جی اوز کے تعاون سے مقامی افراد کو ضرورت زندگی کی تمام سہولیات فراہم کیں۔ 

مستحق خاندانوں میں خشک راشن، گرم کپڑے، چادریں، کمبل، رضائیاں اور بچوں کی دیگر اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔ 

عوام نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی انتھک کاوشوں کا شکریہ ادا کیا۔ عوام نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "سرد موسم کی آمد کے ساتھ یہ امداد ہمیں نہ صرف سردی سے بچائے گی بلکہ کئی موسمی بیماریوں سے بھی بچانے میں مدد فراہم کرے گی"۔