عوام کا سانحہ 9 مئی میں ملوث شرپسندوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

Jan 04, 2024 | 08:24 AM

ایک نیوز: عوام کا سانحہ 9 مئی میں ملوث شرپسندوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ 

عوام نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "جب تک ان کو سزا نہیں ملے گی یہ سلسلہ جاری رہے گا"۔ "9 مئی کے ذمہ داران کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلنے چاہئیں"۔ 

عوام کا مزید کہنا تھا کہ "ملک میں قانون کی پاسداری نہ کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے"۔ " 9 مئی کے سانحے کی پرزور مذمت کرتا ہوں، یہ ہماری خودمختاری پر حملہ تھا"۔ 

عوام نے مطالبہ کیا کہ "ہمیں بحیثیت قوم ملک میں آئین اور قانون کی پاسداری کرنی چاہیے"۔ "قانون کی بالادستی سے عوام خود کو محفوظ تصور کرتی ہے"۔ "سانحہ 9 مئی کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے''۔

مزیدخبریں