’سالار‘کی کامیابی، پربھاس نےفلم کا سیکوئل بنانےکاعندیہ دیدیا

’سالار‘کی کامیابی پربھاس نےفلم کا سیکوئل بنانےکاعندیہ دیدیا
کیپشن: After the success of Salaar, Bhas decided to make a sequel to the film

ویب ڈیسک:بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار پربھاس نے’سالار‘ کی کامیابی پر فلم کاسیکوئل بنانےعندیہ دےدیا۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں پربھاس کاکہناتھا میں اس بات سے واقف ہوں کہ مداحوں کی بڑی تعداد فلم کے اگلے حصے کا انتظار کررہی ہے۔
باکس آفس پر بلاک بسٹر رہنے والی ’سالار ‘دراصل شاہ رخ خان کی فلم’ ڈنکی‘ کے ساتھ کرسمس کے موقع پر بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی گئی۔
پرشانت نیل کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’سالار‘ کے پہلے حصے نے دنیا بھر میں 650 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔
بالی ووڈ کے بادشاہ کی فلم کے ساتھ کلیش کے باوجود سالار نے شاندار بزنس کیا، جس کے دوسرے حصے کے لیے مداحوں نے انتظار شروع کردیا۔
پربھاس نے تازہ انٹرویو میں اشارہ دیا کہ فلم 2024ء کے منصوبوں میں شامل ہے، انہوں نے کہا کہ کہانی پہلے سے ہی تیار ہے اور ہم شوٹنگ جلد شروع کرنے جارہے ہیں۔
ان کامزیدکہناتھاکہ مجھے معلوم ہے مداح فلم کے سیکوئل کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں، ہم جلد ہی ’سالار 2 ‘کی تفصیلات فلم بینوں کو بتادیں گے۔
پربھاس نے یہ بھی کہا کہ میرا واحد مقصد یہ ہے میں دنیا بھر میں لوگوں کو اپنی پرفارمنس سے محظوظ کروں۔
ان کا کہنا تھا کہ فلم عوام کےلیے بنائی گئی، جس کا اگلا حصہ اور بھی متاثر کن ہوگا۔