سیف علی خان اورکرینہ نےآئی ایس پی ایل میں کولکتہ کرکٹ ٹیم خریدلی

سیف علی خان اورکرینہ نےآئی ایس پی ایل میں کولکتہ کرکٹ ٹیم خریدلی
کیپشن: Saif Ali Khan and Kareena bought Kolkata Cricket Team in ISPL

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کےچھوٹےنواب سیف علی خان اوراہلیہ کرینہ کپورنےآئی ایس پی ایل میں کولکتہ کرکٹ ٹیم خریدلی۔
بھارتی میڈیاذرائع کےمطابق انڈین اسٹریٹ پریمئیرلیگ میں بالی ووڈ کی جوڑی نےکولکتہ کی ٹیم کوخریداہے اوروہ اس پربہت خوش ہیں۔
میڈیاسےگفتگوکےدوران سیف علی خان اور کرینہ کپور کاکہنا تھا کہ آئی ایس پی ایل کے ساتھ پارٹنر شپ ان کی کرکٹ کے کھیل کے ساتھ محبت کا اظہار ہے۔
جبکہ چھوٹےنواب سیف علی خان کےوالد منصور علی خان پٹودی انڈین کرکٹ ٹیم کےکپتان بھی رہے ہیں جبکہ ان کی والدہ کا تعلق کولکتہ سے ہے۔
آئی ایس پی ایل کی دیگر ٹیموں کے مالکان میں بالی ووڈ کے اداکار امیتابھ بچن، اکشے کمار اور ہریتھک روشن بھی شامل ہیں۔
انڈین سٹریٹ پریمیئر لیگ کا آغاز6 مارچ سے ہوگا اور یہ ایونٹ15 مارچ تک جاری رہے گا جبکہ ایونٹ میں6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔