سڈنی ٹیسٹ:محمدرضوان نےریکارڈقائم کردیا

Jan 04, 2024 | 07:32 AM

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کےبلےبازمحمدرضوان نےسڈنی ٹیسٹ میچ میں ریکارڈقائم کردیاوہ زیادہ اسکورکرنےوالےقومی وکٹ کیپربن گئے۔
تفصیلات کےمطابق پاک آسٹریلیاتین ٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں آسٹریلیانےپاکستان کودومیچوں میں شکست دےکر2-0سے سیریزاپنےنام کرلی ہےمگرقومی ٹیم کےکھلاڑی محمدرضوان نےایک ریکارڈ اپنےنےنام کرلیاہے۔
سڈنی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں2 چھکوں اور10 چوکوں سے 88 رنز کی اننگز کھیل کر محمد رضوان پہلے وکٹ کیپر بن گئے ہیں جنہوں نے آسٹریلیا میں ایک سیریز کے دوران300 سے زائد رنز اسکور کیے ہوں جس میں انکا ایوریج 50 سے زائد کا رہا۔
فہرست میں دوسرا نمبر سابق کپتان سرفراز احمد کا ہے جنہوں نے 29.87 ی اوسط سے رنز اسکور کیے ہیں۔
اسی طرح سڈنی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں آل راؤنڈر عامر جمال نے بھی ریکارڈ بُک میں اپنا نام درج کروایا تھا۔
عامر جمال ایک ٹیسٹ سیریز میں 100+ رنز بنانے اور 10+ وکٹیں لینے والے محض تیسرے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔نوجوان کرکٹر اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز میں 50+ اسکور اور 5 سے زائد وکٹیں لینے والے بھی پہلے پاکستانی پلئیر ہیں۔

مزیدخبریں