ویب ڈیسک:سابق کپتان وسیم اکرم نے سڈنی ٹیسٹ میں شاہین آفریدی کی غیر موجوگی دپرٹیم مینجمنٹ پر تنزکےتیربرسادیئے۔
تفصیلات کےمطابق سوئنگ کےسلطان وسیم اکرم نےسڈنی ٹیسٹ میچ میں شاہین آفریدی کی غیرموجودگی پرٹیم مینجمنٹ کوآڑےہاتھوں لیا۔
حال ہی میں ایک انٹرویومیں سابق کپتان وسیم اکرم نےیہ دعویٰ کیاکہ آسٹریلیاکےخلاف سڈنی ٹیسٹ میں نہ کھیلنےکافیصلہ ٹیم مینجمنٹ کانہیں بلکہ خودشاہین آفریدی کاتھا، کھلاڑیوں کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ عظیم بننا چاہتے ہیں یا کروڑ پتی۔
سوئنگ کےسلطان کامزیدکہناتھاکہ نیوزی لینڈ کیخلاف 5 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کیلئے شاہین آفریدی کپتان ہیں، یہ سیریز دونوں بورڈز کیلئے محض مالی فائدہ حاصل کرنے کیلئے ہے، کرکٹ کے اصل کھیل کی کس کو پراہ ہے؟ کرکٹرز کو معلوم ہونا چاہیے کہ ٹیسٹ فارمیٹ ہی اصل کرکٹ ہے۔
وسیم اکرم کاکہناتھاکہ20 سال قبل سڈنی ٹیسٹ کے بارے میں لوگوں سے بات کریں وہ جانتے ہوں گے لیکن کل کیا ہوا تھا پوچھیں کسی کو معلوم نہیں ہوگا۔