ویب ڈیسک:ملک بھرمیں مختلف مقامات پردھندکاراج برقرارہونےکی وجہ سےحدنگاہ انتہائی کم ہوگئی جس کی وجہ سےموٹرویزکوٹریفک کیلئےبندکردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق شدیددھندکےباعث موٹرویزکومختلف مقامات سےبندکردیاگیا۔
موٹروےپولیس کےمطابق موٹروےایم ٹواسلام آبا دسےبلکسرتک دھندکےباعث بندکردی گئی،ایم فائف اقبال آبادانٹرچینج سےروہڑی تک ٹریفک کیلئےبندکردیاگیا۔
موٹروےپولیس کےمطابق ایم 14ہکلہ ٹول پلازہ سےکھڑپہ انٹرچینج تک موٹروےتمام گاڑیوں کاداخلہ بندکردیاگیا،سوات ایکسپریس وےپرٹلنگ سےچکدرہ ٹول پلازہ تک دھندکی وجہ سےٹریفک کومعطل کردیاگیا۔
موٹروےپولیس کےمطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے ، قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا،روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔
موٹروےپولیس کےمطابق صبح10 سے شام6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں ، روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں ، روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
موٹروےپولیس کےمطابق تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں ، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔
ملک بھرمیں مختلف مقامات پردھندکاراج برقرار،موٹرویزبند
Jan 04, 2024 | 06:41 AM