ویب ڈیسک:ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کرمان میں دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمنوں نے ایک بار پھر تباہی پھیلائی اور بڑی تعداد میں لوگوں کو شہید کیا، اس تباہی کا ان شااللہ کڑا جواب دیا جائے گا۔
تفصیلات کےمطابق ایران کےشہرکرمان میں 2دھماکوں کےنتیجےمیں کم ازکم188افرادجاں بحق اورمتعددزخمی ہوگئے،ہلاکتوں میں اضافےکاخدشہ ہے،دھماکےسابق ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کےمقبرےکےقریب ہوئے۔
ایرانی میڈیاکےمطابق سابق ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برس کےموقع پردھماکےہوئے،دھماکاخیزموادان کےمقبرےکےقریب دوبیگوں میں قبرستان کےداخلی راستےپررکھاگیاتھا۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کرمان میں دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمنوں نے ایک بار پھر تباہی پھیلائی اور بڑی تعداد میں لوگوں کو شہید کیا، اس تباہی کا ان شااللہ کڑا جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے بھی کرمان میں ہونے والے دھماکوں کے بعد ایک مذمتی تحریری بیان جاری کیا ہے جس میں بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔
بیان میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ بلاشبہ اس بزدلانہ فعل کے مرتکب افراد کی جلد ہی شناخت ہو جائے گی اور ان کو سخت سزا دی جائے گی، ہمارے دشمنوں کو جان لینا چاہیے کہ اس طرح کے اقدامات ایرانی قوم کے پختہ عزم کو کبھی متاثر نہیں کر سکتے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی نے دورہ ترکیہ بھی منسوخ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران نے جمعرات کو ملک بھر میں عوامی سوگ منانے کا اعلان بھی کیا ہے۔