ایک نیوز :ڈونگہ بونگہ میں بھی میاں آصف منظور موہل سابق پارلیمانی سیکرٹری نے چیئرمین عمران خان تحریک انصاف کی ہدایت پر ریلی کاانعقاد کیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ڈونگہ بونگہ میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ایم پی میاں آصف منظور موہل نے ناتھے وال ۔ نورسر ۔ جنڈ والا ۔ کھیتراں والا ۔ چک پکا ۔ کھاٹاں اور ڈونگہ بونگہ تک بہت بڑی تعداد میں موٹر سائیکل اور کار ریلی نکالی۔ میا ں آصف منظور موہل کی ریلی میں حلقہ کی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
الیکشن کراؤ‘ ملک بچاؤ‘‘ ریلی میں ہزاروں کارکنان نے موٹر سائیکلوں اور کاروں پر بیٹھ کر تحریک انصاف کے فلیگ اٹھا کر حکومت کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔