اسرائیل میں برڈ فلوپھیل گیا

Jan 04, 2023 | 23:49 PM

ایک نیوز : اسرائیل کی وزارت خوراک کے مطابق ٹرکی کے دو پولٹری فارمز میں مہلک مرض ایچ 5 این ون ایوین انفلونئز پھیلنے کے بعد 9 مزید چکن پولٹری فارمز میں بھی برڈ فلو پھیل گیا ہے۔
اسرائیل میں دو مزید فارموں میں پیتھوجینک ایچ۔5 این۔1 ایوین انفلوئنزا کے پھیلنے کا پتہ چلا ہے۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی طرف سے 5۔این 1 سے متاثرین پائےگئے۔ وزارت نے جنگلی پرندوں سے انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے کے لیے پرندے پالنے والوں سے کہا کہ وہ پرندوں کو گھر کے اندر رکھیں اور ان دونوں جگہوں کے 10 کلومیٹر کے اندر تمام  کنٹرول شیڈز کو کوارنٹائن کردیا گیا ہے۔
 وزارت نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مرغی کا گوشت اور انڈے صرف ریگولیٹڈ سیلنگ پوائنٹس سے خریدیں اور بغیر نشان والے اور بغیر پیک کیے ہوئے انڈے خریدنے سے گریز کریں۔ صرف پکا ہوا گوشت اور انڈے کھائیں۔

مزیدخبریں