ایک نیوز:امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن پاکستانی گلوکار کے مداح نکلے، اپنی پسندیدہ میوزک لسٹ میں پاکستانی گلوکار عبدالحنان کا گیت بھی شامل کردیا۔
Music transcends differences. Everyone can appreciate a good beat, a skillfully played instrument, and great vocals – this is why music brings people together. If you don't believe me, listen to some of my favorite tunes from around the world this year: https://t.co/ABQaN9TtQH
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) December 29, 2022
انٹونی بلنکن کی جانب سے ٹوئٹر پر اپنی پسندیدہ میوزک لسٹ شیئرکی گئی ہے جس میں پاکستانی گلوکار عبدالحنان کا گیت 'ارادے' بھی شامل ہے۔
انٹونی بلنکن کا کہنا ہےکہ ہر کوئی اچھی دھن ، مہارت سے بجائے جانے والے ساز اور زبردست آواز کی تعریف کرسکتا ہے۔ موسیقی لوگوں کو اکٹھا کرتی ہے، اگر یقین نہیں آتا تو دنیا بھر سے منتخب کی گئی 2022 کی میری کچھ پسندیدہ دھنیں سنیں۔