ایک نیوز: سوشل میڈیا پر کسی نے غریب بچوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کو سراہا تو کسی نے بچوں کی حالتِ زار پر بلاول کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔
سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے میں وزیر خارجہ و پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ننگے پیر بچوں کے ساتھ تصویر موضوع بحث بن گئی۔سوشل میڈیا پر کسی نے غریب بچوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کو سراہا تو کسی نے بچوں کی حالتِ زار پر بلاول کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
رہنما پی ٹی آئی علی حیدر زیدی نے لکھاکہ بھینسوں کے باڑے سے بدتر کلاس روم میں تصویر بنوانے والے اس تصویر کے بل پر بین الاقوامی فنڈنگ مانگیں گے لیکن وہ فنڈز نہ اسکول پہنچیں گے، نہ ان بچوں تک۔
These blood-sucking frauds have ruled Sindh for decades!
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) January 4, 2023
This classroom looks worse than a cattle shed, but for this shameless creature, it’s a photo opp which will probably be used to solicit funds from int’l donors, although funds will never make it to the school or these kids! pic.twitter.com/8AfeNAQnDI
جواب میں وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ نے لکھاکہ عوام کا پیار وہ محسوس نہیں کرسکتے جو کسی کی موت پر تعزیت کیلئے لواحقین کو گھر بلواتا ہو، آپ بچوں کے ننگے پاؤں دیکھیں ہم ان کے دمکتے چہرے دیکھتے ہیں۔
جی یہ تصویر ایک ایسے لیڈر کی ہے جس کی ماں نے عوام کے درمیان رہ کر عوام کے لیے اپنی جان بھی قربان کردی۔لوگوں کے پیاروں کی موت پرتعزیت بھی جوگھربُلاکر کرے اُس کے لوگ اس خوشی کوکہاں محسوس کرسکتے ہیں جوان بچوں کے درمیان رہ کر ملتی ہےآپ ننگے پاؤں دیکھیں ہم ان کے دمکتے چہرے دیکھتے ہیں https://t.co/yuQQCWJYtp
— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) January 4, 2023