ارشد شریف قتل ،جے آئی ٹی 15 جنوری کو کینیا جائے گی

Jan 04, 2023 | 22:10 PM

ایک نیوز: سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف قتل کیس میں خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) 15 جنوری کو کینیا جائے گی۔

سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس میں آج رجسٹرار آفس نے ارشد شریف کے قتل کے کینیا میں کیے گئے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کی فوٹو کاپی کو ناقابل قبول قرار دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق خصوصی جے آئی ٹی ارشد شریف کیس کے لیے 15 جنوری کو کینیا جائے گی اور وہاں قتل کے شواہد جمع کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق خصوصی تحقیقاتی ٹیم کینیا سے ارشد شریف کے قتل کی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ حاصل کرے گی، جو ملتے ہی سپریم کورٹ میں جمع کروادی جائے گی۔

مزیدخبریں