ایک نیوز:ٹرک پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پینٹنگ سے بنائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ٹرک کے ڈرائیور کو سعودی سفارتخانے مدعو کر لیا گیا۔
ویڈیو pic.twitter.com/bvzVd6m0iP
— السفارة في باكستان - سعودی سفارت خانہ (@KSAembassyPK) January 2, 2023
سعودی سفارتخانے کی جانب سے ان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر نواز اختر اور اس کے ٹرک کے تصاویر شئیر کی گئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی تصویر والا ٹرک سفارتخانے کے باہر کھڑا ہے اور قریب ہی سعودی سفیر ڈرائیور نواز کے ساتھ تصویر بنوا رہے ہیں۔
#اسلام_آباد| پاکستان میں#خادم_حرمين_شريفين کےسفیرجناب نواف سعيدالمالكی نےآج محترم نوازاخترسےملاقات کی جنھوں نےشہزادہ محمدبن سلمان بن عبدالعزیز آل سعودحفظہ اللہ کی تصویرکی پینٹنگز اپنےٹرک پرآویزاں کر کےشہزادہ محمداورسعودی عرب کی قیادت حفظھم اللہ سےاپنی گہری محبت کااظہارکیاتھا pic.twitter.com/56Xtuh8XUR
— السفارة في باكستان - سعودی سفارت خانہ (@KSAembassyPK) January 2, 2023
ایک اور تصویر میں سعودی سفیر سفارتخانے کے اندرونی حصے جہاں پر مہمانوں سے ملاقات کی جاتی ہے وہاں وہ ڈرائیور نواز اختر کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں، ملاقات کے بعد سعودی سفیر نے ٹرک ڈرائیور کو ایک یادگاری شیلڈ بھی پیش کی ہے۔
واضح رہے کہ اختر نواز نے شہزادہ محمد بن سلمان کی تصویر کی پینٹنگز اپنے ٹرک پر بنا کر ولی عہد اور سعودی عرب سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا جسے سوشل میڈیا پر لوگوں نے خوب سراہا۔