جہانگیرترین،علی ترین کیخلاف منی لانڈرنگ کیس داخل دفترکرنےکافیصلہ

جہانگیرترین،علی ترین کیخلاف مقدمہ داخل دفترکرنےکافیصلہ
کیپشن: It is decided to file a case against Jahangir Tareen and Ali Tareen

ایک نیوز:ایف آئی اے حکام نےسابق پی ٹی آئی رہنماجہانگیرترین،علی ترین کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ داخل دفتر کرنے کا فیصلہ کیا۔

 ایف آئی اے کے مطابق جہانگیر ترین اور علی ترین پر منی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوئی۔ منی لانڈرنگ کا مقدمہ داخل دفتر کرنےکیلئے لائحہ عمل تیار کرلیاگیا۔

واضح رہے کہ ایف آئی کی جانب سے جہانگیر ترین علی ترین پر سات ارب روپے  منی لاںڈرنگ کا مقدمہ درج تھا ۔

ترجمان ایف آئی اے کاکہنا ہے کہ بہت جلد مقدمہ خارج کرانے کیلئے متعلقہ مجسٹریٹ سے رجوع کیا جائے گا۔