ایک نیوز : دلکش ونیلا کلر اور ایلیگنٹ ڈیزائن ۔۔۔۔۔مقرر وقت سے ایک ماہ پہلےہی موبائل فون OnePlus 11 چین میں لانچ کردیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق جدید ترین ہارڈ ویئر اور گریٹ ڈیزائن کا حامل ون پلس 11 موبائل فون کے مین کیمرے چمکدار گول رنگ میں فٹ ہے جس پر لوگو نصب ہے۔ ہینڈ سیٹ کی اسکرین 2K ریزولیوشن کے ساتھ 6.7 انچ لمبی ہے جبکہ 3.0 کا ایل پی ٹی او ، AMOLED پینل ہے
۔ بیٹری کو خرچ ہونے سے بچانے کے لئے 120Hz ریفریش ریٹ کو 1Hz تک ڈائل کیا جا سکتا ہے۔ فنگر پرنٹ سینسر ڈسپلے کے نیچے واقع ہے۔Snapdragon 8 Gen 2 کا طاقتور پراسیسر اور 12 یا 16 GB LPDDR5X RAM اور 256 GB یا 512 GB UFS 4.0 کے درمیان انتخاب کی سہولت دستیاب ہے ۔
فون میں کوئی میموری کارڈ سلاٹ نہیں ہے۔ فون اینڈرائیڈ 13 کے ساتھ کلر OS 13 کے ساتھ دست یاب ہے۔
دونوں کمپنیوں کے انضمام کے بعد مرکزی کیمرہ سیٹ اپ براہ راست Oppo کے Find N2 foldable سے لیا گیا ہے ۔ PDAF اور OIS کے ساتھ ایک پرائمری 50MP سونی IMX890 سینسر اور آٹو فوکس کے ساتھ ایک 48MP سونی IMX581 الٹرا وائیڈ شوٹر کیمرہ بھی شامل ہے جو میکرو کیمرہ کی طرح ڈبل ہو جاتا ہے۔ ایک 32MP سونی IMX709 2x ٹیلی فوٹو کیمرہ بھی ہے۔
کارنرڈ پنچ ہول کٹ آؤٹ میں 16MP وائڈ اینگل سیلفی کیمرہ شامل ہے۔ کوئی وائرلیس چارجنگ سپورٹ نہیں ہے، جو حیران کن ہے، لیکن کم از کم 5,000 mAh پاور سیل کے اوپر 100W وائرڈ چارجنگ ہے۔
فون کی قیمت بھی حیران کن یعنی صرف 580 ڈالر ہے، چین میں صرف $580 یعنی 1 لاکھ 32 ہزار پاکستانی روپے ہے۔