ایک نیوز: بہارہ کہو میں شادی شدہ خاتون اہل خانہ کی عدم موجودگی میں گینگ ریپ کا نشانہ بن گئی
رپورٹ کے مطابق گینگ ریپ کرنے والوں میں خاتون کے مالک مکان کا بیٹا اور اسکا دوست شامل ہیں۔ ملزمان محمد عمر اور ندیم احمد نے گھر میں گھس کرخاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مدعیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مدعیہ مقدمہ میں کہا گیاہے کہ ملزمان نے زبردستی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔ تھانہ بہارہ کہو کے اے ایس آئی سرفراز احمد نے دو گھنٹے میں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم ندیم احمد قطر میں کام کرتا ہے اور ملزم عمر رنگساز ہے۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کا میڈیکل بھی کرا لیا ہے ۔