ساہیوال: دھند کے باعث مزدے اور مسافر بس میں تصادم، 3 جاں بحق

ساہیوال: دھند کے باعث مزدے اور مسافر بس میں تصادم، 3 جاں بحق

ایک نیوز: ساہیوال میں شدید دھند کے باعث قادر آباد ٹول پلازہ کے قریب 4 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی جس کے باعث 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 مسافر زخمی ہو گئے۔ 

رپورٹ کے مطابق شدید دھند کے باعث مرغیوں والے مزدے اور مسافر بس میں تصادم ہوا جس کے باعث مرغیوں والے مزدے میں سوار 3 افراد جابحق ہوگئے جبکہ بس میں سوار 5 مسافر زخمی ہوگئے ۔ دھند کے باعث 2 ٹرالر مرغیوں والا مزدا اور پیچھے سے بس بھی ٹکرا کر الٹ گئی۔جابحق افراد کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال منتقل کر دیا گیا ہے۔