لاہور اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

لاہور اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: لاہور اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

ایک نیوز:پنجا ب کے صوبائی دارالحکومت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.6ریکٹر سکیل ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے  حوالے سے بتایا کہ   لاہور اور  اس کے گردونواح مٰیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کی شدت 4.6ریکٹر سکیل ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کی گہرائی 16 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

پنجا ب کے ہی شہر شیخوپورہ میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،دوسری جانب زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے زلزلے کا مرکز نہیں بتایا گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لاہور، شیخوپورہ اور چنیوٹ سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مزکز پاکستان اور بھارت کا سرحدی علاقہ ہے۔