ایک نیوز: بورےوالا 40 فٹ گہرے کنویں میں گری ہوئی بلی کو ریسکیو اہلکاروں نے نکال لیا جس کے بعد اہلیان علاقہ کی ریسکیو جوانو کے حق میں نعرے بازی کی۔
رپورٹ کے مطابق بورےوالا کے نواحی گاوں 447 ای بی میں 40 فٹ گہرے ویران کنویں میں پانچ روز قبل بلی گر گئی جسے نکالنے کے لنے مقامی افراد اپنے طور پر کوششیں کرتے رہے لیکن ناکامی پر ریسکیو 1122 سے مدد حاصل کی گئی تو ریسکیو اہلکاروں نے تقریبا ایک گھنٹے کے آپریشن کے بعد بلی کو کنویں سے نکالنے میں کامیاب ہو گئے ۔ جس پر اہلیان علاقہ نے ریسکیو جوانوں جو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکے حق میں نعرے بازی بھی کی۔