سمبڑیال: 200 کے لین دین پر دوست نے دوست کو قتل کر ڈالا

سمبڑیال: 200 کے لین دین پر دوست نے دوست کو قتل کر ڈالا

ایک نیوز: سمبڑیال میں محلہ رسول پورہ میں دو سو روپے کے لین دین پردوست نے  نوجوان دوست کو قتل کر دیا ۔   

رپورٹ کے مطابق 200 روپے کے لین دین پر دوست نے اپنے ہی جگری دوست پر اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ 

ریسکیو 1122 کے مطابق 26 سالہ ساجد کو سات گولیاں لگیں  اور وہ موقع پر ہی جان بحق ہو گیا۔ پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کر کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیاہے۔