ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے پارٹی عہدہ سنبھالتے ہی پہلا بڑا قدم اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کو گزشتہ روز سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر بننے کے بعد بڑا اقدام اٹھا لیا ہے۔ مریم نواز نے انتظامی عہدوں کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز پارٹی انتظامی عہدوں کی کارکردگی پر اہم تبدیلیاں کریں گی۔
یاد رہے کہ مریم نواز کو کل مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر کا عہدہ دیا گیا ہے۔ شہباز شریف نے ان کے عہدے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ مریم نواز گراس روٹ لیول تک پارٹی کی ری اسٹرکچرنگ کریں گی۔