منجمد جھیل پر آئس فیسٹیول دیکھنا ہے تو گلگت بلتستان چلیں

Jan 04, 2023 | 12:21 PM

ایک نیوز: کیا آپ منجمد جھیل پر آئس فیسٹیول سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو دیر نہ کریں، گلگت بلتستان کی خلتی جھیل آپ کی منتظر ہے۔ جہاں 9 جنوری کو آئس فیسٹیول منعقد کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کی منجمد خلتی جھیل پر  سیاحیوں کو معیاری  تفریح  فراہم کرنے کیلئے   آئس فیسٹیول منعقد کیا جارہا ہے ،   آئس فیسٹیول  میں فٹبال ،پیراگلائیڈنگ اوردیگرکھیلوں کے مقابلے ہوں گے ،روایتی رقص ، میوزیکل پروگرام اورعلاقائی کھانوں  کے اسٹال بھی سجائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایونٹ 9 جنوری سے 11 جنوری تک جاری رہےگا۔

مزیدخبریں