شیخوپورہ: گرڈ اسٹیشن پر چوروں کی کوشش ناکام، ٹرانسفارمر میں آتشزدگی

Jan 04, 2023 | 12:19 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: شیخوپورہ میں قلعہ ستار شاہ لاہور روڈ پر اتفاق گرڈ اسٹیشن کے ٹرانسفارمر میں آگ لگ گئی۔  چوروں نے ٹرانسفارمر چوری کرنے کی بجائے اس میں آگ لگا کر فرار ہو گئے 

رپورٹ کے مطابق ٹرانسفارمر کو  آگ چوری کی غرض سے کٹنگ کے دوران لگی۔ ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی فائر فائٹنگ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔  آگ لگنے سے تقریباً 3 لاکھ مالیت کا نقصان ہوا جبکہ بروقت آگ پر قابو پانے سے تقریباً 1 کروڑ مالیت کے سامان کو جلنے سے محفوظ کر لیا۔

 اتفاق گرڈ اسٹیشن کے سکیورٹی گارڈ کے مطابق رات کو چوروں نے اسے یرغمال بنائے رکھا۔ ٹرانسفارمر کو چوری کی غرض سے گیس کٹر کی مدد سے کاٹنا شروع کیا تو ٹرانسفارمر کے اندر آئل کو آگ لگ گئی ۔ چور ٹرانسفارمر کو اسی حالت میں چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے۔واقعہ کہ  اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو فائر فائٹرز نے بروقت آگ پر قابو پا کر آگ کو پھیلنے سے روک دیا اور بڑے نقصان سے محفوظ کر لیا۔

مزیدخبریں