جہانیاں: کھادکا بحران، کسانوں اور ڈیلر کا جھگڑا، علاقہ میدان جنگ بن گیا

جہانیاں: کھادکا بحران، کسانوں اور ڈیلر کا جھگڑا، علاقہ میدان جنگ بن گیا

ایک نیوز : جہانیاں میں کھادکا بحران شدت اختیار کر گیاہے  دکانداروں اور کسانوں میں جھگڑا ، علاقہ میدان جنگ بن گیا۔

رپورٹ کے مطابق  جہانیاں اور گردو نواح میں کھاد کا بحران شدت اختیار کر گیا  ہے جس کے باعث  دکانداروں اور کسانوں کے درمیان جھگڑا دیکھنے میں آیا اور  علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ 

جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ کسانوں کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دکاندار من پسند ریٹ پر کھاد بلیک میں فروخت کر رہے ہیں۔  سرکاری ریٹ پر قطار میں کھڑے ہونے کے باوجود بھی  کھاد نہیں ملتی ۔ مقامی انتظامیہ کو کئی بار شکایات کی لیکن سنی نہیں گئی۔ کسانوں کاکہنا تھا  ڈپٹی کمشنر خانیوال اور اسسٹنٹ کمشنر کھاد مافیا کیخلاف فوری کارروائی کریں اور کنٹرول ریٹ پر کھاد کی دستیابی یقینی بنائیں۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-04/news-1672815115-8482.mp4