پیٹرول کی قیمت 11 ماہ کی کم ترین سطح پر

پیٹرول کی قیمت 11 ماہ کی کم ترین سطح پر
کیپشن: پیٹرول کی قیمت 11 ماہ کی کم ترین سطح پر

ایک نیوز : متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی قیمت 11 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔یو اے ای کی تیل کی قیمتیں کم ہونے پر شہریوں اور سیاحوں کے دور دراز علاقوں سیروتفریح میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں گزشتہ سال دسمبر میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

یو اے ای حکام نے 30 دسمبر کو پیٹرول کی نئی قیمت کا اعلان کیا جس میں سپر 98 پیٹرول 3.30 درہم فی لیٹر سے 2.78 درہم فی لیٹر کردیا گیا جب کہ سپر 95 پیٹرول کی قیمت بھی 3.18 درہم سے 2.67 درہم فی لیٹر پر آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں حکومت نے اگست 2015 میں پیٹرول کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کیا تھا اور اسے تیل کی عالمی قیمتوں کے ساتھ جوڑ دیا تھا جس کے بعد ماہانہ بنیادوں پر تیل کی قیمتوں کا تعین کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

خلیجی میڈیا کے مطابق یو اے ای کی تیل کی قیمتیں کم ہونے پر شہریوں اور سیاحوں کے دور دراز علاقوں سیروتفریح میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔