کورونا مثبت آنے کے باوجود آسٹریلوی کھلاڑی ٹیم کا حصہ

Jan 04, 2023 | 10:45 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو رینشا کورونا وائرس مثبت آنے کے باوجود ٹیسٹ میچ میں شرکت کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف میتھیو رینشا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا لیکن وہ سڈنی ٹیسٹ کا حصہ ہیں اور ٹیم سے الگ تھلگ رہ رہے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میچ شروع ہونے سے کچھ دیر قبل میتھیو رینشا کی طبیعت خراب ہوئی اور  انکا ٹیسٹ کروایا گیا جس میں کورونا مثبت آیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میتھیو رینشا ٹیسٹ میچ میں حصہ لیں گے۔ ہینڈز کومب کو متبادل کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔  ضرورت پڑنے پر ہینڈز کومب متبادل پلیئر ہو سکتے ہیں۔

واضع رہے کہ کورونا وائرس کے نئے پروٹوکولز کے مطابق کھلاڑیوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ کورونا مثبت ہونے کے باوجود میچ میں حصہ لینے کی اجازت ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے میتھیو ویڈ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے اس کے باوجود انگلینڈ کے خلاف وہ اسکواڈ میں شامل تھے لیکن وہ میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔میتھیو رینشا 5 سال کے بعد آسٹریلوی ٹیسٹ پلیئنگ الیون میں شامل ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں