ایک نیوز: آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو رینشا کورونا وائرس مثبت آنے کے باوجود ٹیسٹ میچ میں شرکت کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف میتھیو رینشا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا لیکن وہ سڈنی ٹیسٹ کا حصہ ہیں اور ٹیم سے الگ تھلگ رہ رہے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میچ شروع ہونے سے کچھ دیر قبل میتھیو رینشا کی طبیعت خراب ہوئی اور انکا ٹیسٹ کروایا گیا جس میں کورونا مثبت آیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میتھیو رینشا ٹیسٹ میچ میں حصہ لیں گے۔ ہینڈز کومب کو متبادل کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ضرورت پڑنے پر ہینڈز کومب متبادل پلیئر ہو سکتے ہیں۔
Matt Renshaw, who made a return to Australia's Test XI for the ongoing match in Sydney, has tested positive for Covid. He will continue to take part in the Test #AUSvSA pic.twitter.com/HplQ32LDOv
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) January 4, 2023
واضع رہے کہ کورونا وائرس کے نئے پروٹوکولز کے مطابق کھلاڑیوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ کورونا مثبت ہونے کے باوجود میچ میں حصہ لینے کی اجازت ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے میتھیو ویڈ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے اس کے باوجود انگلینڈ کے خلاف وہ اسکواڈ میں شامل تھے لیکن وہ میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔میتھیو رینشا 5 سال کے بعد آسٹریلوی ٹیسٹ پلیئنگ الیون میں شامل ہوئے ہیں۔