ایک نیوز:ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے 9 ماہ کے خرچے عمران خان دور کے ساڑھے 3 سال سے زائد ہیں۔
ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ امپورٹڈ ٹولے نے پاکستان کی سب سے بڑی کابینہ بنائی، ہر روز وزیر ملک سے باہر چلے جاتے ہیں۔
امپورٹڈ ٹولے نے پاکستان کی سب سے بڑی کابینہ بنائی، ہر روز وزیر ملک سے باہر چلے جاتے، انکے 9 ماہ کے خرچے عمران خان دور کے ساڑھے 3 سال سے زائد ہیں لیکن یہ اپنے خرچے کم کرنے کی بجائے پھر غربت میں پسی قوم سے قربانی مانگ رہے ہیں، اس ناہل ٹولے کو اب شرم کر کے ہماری جان چھوڑ دینی جاہیے۔
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) January 4, 2023
انہوں نے کہا کہ ان کے 9 ماہ کے خرچے عمران خان دور کے ساڑھے 3 سال سے زائد ہیں، لیکن یہ اپنے خرچے کم کرنے کی بجائے پھر غربت میں پسی قوم سے قربانی مانگ رہے ہیں۔
مسرت جمشید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ ہر روز عوام پر کبھی مہنگائی تو کبھی پابندیوں کے اعلانات ہو رہے ہیں، اس نااہل ٹولے کو اب شرم کر کے ہماری جان چھوڑ دینی چاہیے۔