پنجاب : 2مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق ، 5 زخمی

Jan 04, 2023 | 10:24 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پنجاب کے شہر وہاڑی اوراوکاڑہ میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 3افراد موقع پر جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پنجاب کے شہر وہاڑی میں ملتان روڈ اڈا ٹھینگی پر مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں ایک مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال وہاڑی منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب ایک اور افسوس ناک حادثہ اوکاڑہ شہر میں قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں ٹریلر، منی مزدا ٹرک اور بس آپس میں ٹکرا گئے ، تصادم کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر اوکاڑہ ریسکیو 1122 کی 3ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزیدخبریں