برطانیہ: 18 برس تک کے طلباء کو ریاضی لازمی پڑھانے کا منصوبہ

Jan 04, 2023 | 10:19 AM

ایک نیوز: برطانیہ نے تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔ جس کے مطابق 18 سال تک کے طالبعلموں کیلئے میتھس کو لازمی مضمون قرار دیا جائے گا۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک  نے برطانوی تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی کامنصوبہ بنالیا۔

برطانوی وزیراعظم کے نئے منصوبے کے تحت 18برس کی عمر تک کے تمام طالب علموں کے لیے میتھس لازم قراردیا جائے گا، منصوبے کے ذریعے بچوں کےسوچنے، سمجھنے اور ذہن کو تخلیقی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

اس منصوبے کے تحت برطانوی قوم کو حساب کتاب میں نمایاں مقام دلانےکی تیاری کی جارہی ہے اور بتایا جارہا ہے کہ  پارلیمنٹ سے خطاب میں رشی سونک اعلان کریں گے کہ مستقبل کی نوکریوں کیلئے تجزیاتی صلاحیتیں درکارہوں گی اور میتھس پڑھنا ہوگا۔

مزیدخبریں