معاشی پلان پر عمران خان اور پارٹی رہنماؤں کے بیانات میں تضاد

معاشی پلان پر عمران خان اور پارٹی رہنماؤں کے بیانات میں تضاد
کیپشن: Contradiction in the statements of Imran Khan and party leaders on the economic plan(file photo)

ایک نیوز: عمران خان اپنی پارٹی کے رہنماؤں کو ہی پالیسی نہ بتا سکے۔ جو بیان خود دیا پارٹی رہنماؤں کے بیان اس سے متضاد نکلے۔ 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے معاشی پلان  اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے دیے گئے بیانات میں تضاد پایا جانے لگا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ  آئی ایم ایف کے پاس جانے پر ان کا حکم ماننا پڑتا ہے اور پھر  اپنے فیصلے خود نہیں کر سکتے، خود مختاری کا ایشو پیدا ہوتا ہے۔

دوسری جانب ایک انٹرویو میں  پارٹی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ دوسری بار پی ٹی آئی کی حکومت بنی تو آئی ایم ایف کے پاس تو جانا ہی پڑے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 11 کے بجائے 9 جنوری کو اس لیے بلایا گیا ہے تاکہ اعتماد کا ووٹ لےکر عدالت جائیں، اعتماد کا ووٹ لینےکے بعد اسمبلی توڑنےکا مرحلہ آئےگا۔