ایک نیوز: شہنشاہ فٹبال پیلے کی آخری رسومات ادا کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے برازیل میں ہر آنکھ اشکبار دکھائی دی۔
رپورٹ کے مطابق فٹبال کے بادشاہ پیلے کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے لاکھوں افراد لیجنڈری فٹبالرکی آخری جھلک دیکھنے کے لیے اُمڈ آئے۔ برازیل کے شہر سانتوس میں پیلےکی میت فائرانجن پر رکھ کر اسٹیڈیم سے لائی گئی۔ کسی نے برازیل کے قومی پرچم لہرائے تو کسی نے نمناک آنکھوں سے دعائیں کیں۔
واضع رہے کہ پیلے ہی نے سانتوس ٹیم اور شہر کو شناخت دی تھی۔ ملکی ہیرو اور لیجنڈ کو خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں برازیل کے نو منتخب صدر لولا بھی شامل تھے۔سپر اسٹار رونالڈو، رونالڈینہو، روماریو، کاکا اور نیمار کے شرکت نہ کرنے پر فینز نے مایوسی کا اظہار بھی کیا۔