ایک نیوز: مشرقی افریقی ملک برکینا فاسو کے شہر نؤنا سے 28 افراد کی گولیاں لگی ہوئی لعشیں برآمد ہوئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ نؤنا سے 28 افراد کی گولیاں لگی لعشیں ملیں ہیں، متعلقہ اداروں کی جانب سے ان افراد کے قتل کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
پراسیکیوٹر نے بتایا کہ مذکورہ لاشیں 30-31 دسمبر کو ملی تھیں، انہوں نے قتل کی ممکنہ وجوہات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم کہا کہ مبینہ قتل کے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ مشرقی افریقی ملک برکینا فاسو گذشتہ ایک دہائی سے انتہاپسندی اور دہشتگردی کا شکار ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے دوران اب تک ہزاروں شہری ہلاک جبکہ لاکھوں ہجرت پر مجبور ہو گئے ہیں۔