امریکی سپیکر کا انتخاب: ریپبلکن امیدوار سپیکر منتخب ہونے میں پھر ناکام

امریکی سپیکر کا انتخاب: ریپبلکن امیدوار سپیکر منتخب ہونے میں پھر ناکام
کیپشن: Election of US Speaker: Republican candidate failed to be elected Speaker again(file photo)

ایک نیوز: امریکی میڈیا کے مطابق اسپیکر کے انتخاب میں ریپلکن امیدوار کیون مک کارتھی کو اپنی ہی پارٹی سے قدامت پسندوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریپبلکن امیدوار کیون مک کارتھی نے  پارٹی ارکان کی مخالفت کے باوجود اسپیکر کی دوڑ سے دستبردار ہونے سے انکار کر دیا۔

اسپیکر کے انتخاب کیلئے امریکی ایوان نمائندگان میں ہونے والی ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں ڈیموکریٹس کے امیدوار حکیم جیفری نے کیون مک کارتھی کے 203 ووٹوں کے مقابلے میں 212 ووٹ حاصل کیے جبکہ ریپبلکن ہی کے قدامت پسند رکن اینڈی بگس نے  10 ووٹ حاصل کیے۔

ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں ریپبلکن پارٹی کے 19  ارکان نے کیون مک کارتھی کی مخالفت میں ووٹ کاسٹ کیا۔

اسپیکر کے انتخاب کیلئے ہونے والی ووٹنگ کے  دوسری مرحلے میں بھی ریپبلکن امیدوار کیون مک کارتھی  واضح  فتح کیلئے درکار  218  ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

امریکی ایوان نمائندگان میں اسپیکر کے انتخاب کیلئے ہونے والی ووٹنگ کے تیسرے مرحلے میں ریپبلکن پارٹی کے 20 ارکان نے کیون مک کارتھی کی مخالفت کی۔

کیون مک کارتھی اس سے قبل 2015 میں بھی اسپیکر کیلئے انتخاب میں حصہ لے چکے ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک صدی کے دوران یہ پہلا موقع ہے جب ایوان نمائندگان  ووٹنگ کے پہلے ہی مرحلے میں اسپیکر کا انتخاب کرنے میں ناکام رہا ہے۔

ایوان نمائندگان کا اجلاس اسپیکر کا انتخاب کیے بغیر کل دوپہر تک ملتوی کر دیا گیا۔