وزیرخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

وزیرخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
کیپشن: Economic Coordination Committee meeting under the chairmanship of Finance Minister

ایک نیوز:وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اہم منظوریاں دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق   اقتصادی رابطہ کمیٹی نے  پیٹرولیم ڈویژن کو بجٹ سبسڈی کی مد میں 10 ارب جاری کرنے کی منظوری ،ای سی سی نے پی ایس او کی بینک فنانسنگ کیلئے 50 ارب کی حکومتی گارنٹی کی بھی اجازت دے دی۔
ای سی سی نےافغانستان میں پاکستانی اسپتالوں  کو رقوم کی منتقلی کے لیے نظرثانی شدہ طریقہ کار کی منظوری دے دی۔تنخواہوں کے لیے 1 ارب روپے افغانستان کو چار قسطوں میں منتقل کیے جائیں گے۔
ای سی سی نے درآمدی یوریا کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے سمری کو موخر کر دی۔