توانائی بچت  پروگرام، صوبوں کو فیصلے کا حصہ بننا ہوگا،خرم دستگیر

توانائی بچت  پروگرام، صوبوں کو فیصلے کا حصہ بننا ہوگا،خرم دستگیر
کیپشن: Energy saving program, provinces have to be part of the decision, Khurram Dastgir

 ایک نیوز:وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر  کاکہنا ہے کہ 'توانائی بچت مہم' پالیسی پر پنجاب، خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری کے ذریعے حکومت سے مشاورت کی کوشش کی گئی تھی۔

 وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیرکا انٹرویو میں کہنا تھا کہ  ایک معقول قسم کی پابندی لگائی گئی ہے، ہم صوبوں سے پھر بات کریں گے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ مشاورت کیلئے ٹیم تشکیل دیں۔ صوبوں کو وفاقی حکومت کے فیصلوں کا حصہ بننا ہوگا۔سی سی آئی کی میٹنگ کو بھی کال کیا جا سکتا ہے، توانائی کی بچت پاکستان کے مفاد میں ہے اس سے سالانہ 200 ارب کی بچت کر سکتے ہیں، ہر سال موٹرسائیکل کیلئے تین ارب کا تیل امپورٹ کرتے ہیں۔ پوری دنیا میں دکانیں رات ساڑھے 8 بجے بند ہو جاتی ہیں۔

وفاقی وزیر خرم دستگیر کا مزید کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ فیصلے سے پہلے مشاورت نہیں ہوئی۔ تاجروں سے اس حوالے سے طویل مشاورت ہوئی۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا توانائی کی بچت پاکستان کی بقا کا معاملہ ہے۔ مشاورت سے ہم نے آگے بڑھنا ہے، بجلی چوری روکنے کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔