سرکاری اسپتالوں میں انسولین کی قلت

Jan 04, 2023 | 00:17 AM

ایک نیوز:لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں انسولین کی قلت پیدا ہوگئی۔ ذیابیطس کے مریضوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی۔

میو اور جناح سمیت متعدد علاج گاہوں میں مفت انسولین کی سہولت معطل کردی گئی۔ سروسز اسپتال اور گنگارام اسپتال میں بھی بلڈ شوگر نارمل رکھنے والی انسولین دستیاب نہیں صرف لاہور کے جنرل اسپتال میں مفت انسولین دستیاب ہے۔

میو اورجناح اسپتال میں رجسٹرڈ مریضوں کومفت انسولین کی فراہمی معطل کردی گئی۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ہرہفتے انسولین کا خرچہ ایک ہزار روپے سے زائد ہے۔ فراہمی متاثر ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سیکرٹری صحت پنجاب احمد جاوید قاضی کے مطابق محکمہ صحت انسولین کی فراہمی کے لیے اقدامات کررہا ہے ادویات کی خریداری کا آغاز کردیا ہے۔

مزیدخبریں