ایک نیوز:غلہ منڈیوں میں گندم کے بحران کے باعث چکی کے آٹے کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
غلہ منڈیوں میں گندم کا بحران دن بدن بڑھنے لگا ہے، پنجاب کی غلہ منڈیوں میں گندم 4800 روپے فی من تک جا پہنچی جس کے بعد آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
صدر لاہور آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 4800 روپے فی من کی تاریخ ساز بلندی پر گندم فروخت ہو رہی ہے، حکومت گندم کی قیمتوں پر توجہ دے۔