ملک کے مختلف شہروں میں بارش، سردی میں اضافہ

ملک کے مختلف شہروں میں بارش، سردی میں اضافہ
لاہور: ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیاجس کے بعد سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 4 سے 7 جنوری تک سکھر، شہید بے نظیر آباد، لاڑکانہ، کراچی، جامشورو، میرپور خاص، دادو، بدین، ٹنڈو الہیار، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ، جیکب آباد، شکار پور، تھر پارکر، قمبر شہداد کوٹ اور عمر کوٹ میں بارش کا امکان لاہور اور قصور سمیت بھی کہیں کہیں ہلکی بارش بارش ہوئی۔

آزاد کشمیر کے بھی مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان دوسری جانب پنجاب کے شہر لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، قصور، چیچہ وطنی، کمالیہ اور حافظ آباد سمیت کئی علاقوں میں موسمِ سرما کی بارش جاری ہے، جس کے باعث وسطی پنجاب میں فضائی آلودگی میں کمی آگئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہو ئی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد لاہور دنیا کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے ساتویں نمبر پر آ گیا ہے ۔