کثیرالقومی بحری مشق امن کا 9واں ایڈیشن 7 سے11 فروری تک ہوگا

Feb 04, 2025 | 22:38 PM

ویب ڈیسک:پاک بحریہ کے زیر انتظام کثیرالقومی بحری مشق امن کا 9واں ایڈیشن7 سے11 فروری تک ہوگا۔

ملٹی نیشنل میری ٹائم مشق امن 2025، امن ڈائیلاگ کی میڈیا بریفنگ کراچی میں منعقد ہوئی۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب نے امن مشق اور امن ڈائیلاگ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ 

انھوں نے کہا کہ پاک بحریہ کے زیر انتظام کثیرالقومی بحری مشق امن کا 9واں ایڈیشن7 سے11 فروری تک ہوگا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق 60 سے زائد ممالک امن مشق 2025 میں شرکت کر رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں