ایک نیوز:پاکستان کے معروف مذہبی سکالر مفتی قوی پھر خبروں کی زد میں ہیں، مفتی قوی نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کی پیشکش کا دعویٰ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مفتی قوی کا کہنا ہے کہ راکھی ساونت نے ایسے اشارے دیئے جس سے یہ ثابت ہوتا کہ وہ مجھ سے شادی کی خوا ہیں، راکھی ساونت خوبصورت خاتون ہیں، شادی کیلئے تیار ہوں۔
مفتی قوی نے کہا کہ اگر راکھی بھارت جانے کی خواہش کریں گی تو ضرور جاؤں گا، شادی کے بعد ایسی تسبیح گھماؤں گا کہ راکھی شوبز چھوڑ دے گی،اگلے ہفتے دبئی جارہا ہوں، راکھی ساونت سے ملاقات کروں گا۔
مفتی قوی نے کہا کہ راکھی ساونت سے شادی کے لیے تیار ہوں، اگر میری والدہ مجھے اس کی اجازت دے دیں جبکہ میری والدہ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں جو بھی نکاح کروں ان سے پوچھ کر کروں اور کسی کو اپنے نکاح کی تعداد نہیں بتاؤں۔