لاہور ، سٹرکوں پر نیا تجربہ یا نئی مشکل!بائیکرز لین عوام کیلئے مصیبت

لاہور ، سٹرکوں پر نیا تجربہ یا نئی مشکل!بائیکرز لین عوام کیلئے مصیبت
کیپشن: Lahore, a new experience or a new problem on the streets! Biker's Lane is a problem for the people

ایک نیوز: لاہور میں فیروزپور روڈ پر بائیکرز کیلئے مخصوص لین بنائی جارہی ہے،بائیکر لین بطور پائلٹ پراجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے لیکن لین بننے سے روڈ مزید تنگ ہوگئی ہے ۔
سکول ، کالجز اور ہسپتالوں کے لیے بنے کٹ کی جانب ٹریفک مڑنے سے اس بائیکر لین پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگی، لاہور میں ٹریفک کا بہاؤ اور حادثات پر قابو پانے کے لیے گرین لین کا قیام عمل میں لایاجارہا ہے۔
 ابتدائی مرحلے میں فیروز پورروڈ پر پارٹیشن کر کے 10 کلو میٹر گرین لین پائلٹ پروجیکٹ اختتامی مراحل میں ہے ، شہریوں نے گرین لین پر ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا ہے ۔
کچھ نےاسےخوش آئندقرار دیا تو کچھ نے کہا کہ جگہ تنگ ہونے کے باعث حادثات بڑھ بھی سکتے ہیں۔