ویب ڈیسک:پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے ، تقریبات کے آغاز پر انکی تصاویر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھن جائیں گے،انکی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ رات ڈھولکی نائٹ سے ہوا، کبریٰ اور گوہر کا نکاح سعودی عرب کے شہر مکہ میں ہوگا لیکن ڈھولکی سمیت دیگر فنکشن پاکستان میں منعقد ہونگے۔
کبریٰ خان اور گوہر کی شادی کی تقریبات میں پاکستانی فنکار بھرپور شرکت کرینگے،اداکار گوہر رشید نے سوشل میڈیا فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈھولکی نائٹ کی تصاویر شیئر کیں جس میں دُلہن دُلہا سمیت مہمان خوب ہلا گلا کررہے ہیں۔
تقریب کی مناسبت سے دُلہن کبریٰ خان نے اوردُلہے گوہر رشید نے ملبوسات زیب تن کیے ہیں، گوہر رشید نے خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا،پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اداکار جوڑی کے مداح انکی نئی زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

کیپشن: Kabra Khan and Gauhar Rashid's wedding celebrations begin, pictures go viral