پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 723پوائنٹس کا اضافہ 

Feb 04, 2025 | 10:13 AM

ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میںکاروبار کے آغاز پر ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں723پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے،مارکیٹ1لاکھ13ہزار468پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔

گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ شدید مندی  کا رحجان رہا،سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر  ہنڈرڈانڈیکس 1510 پوائنٹس کی کمی سے  ایک   لاکھ 12 ہزار 745 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔  

مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 450 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 137 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 262 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔ 

بازار میں 40 کروڑ 14 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، 20 ارب 35 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 114،620 جبکہ کم ترین سطح 112،681 پوائنٹس رہی تھی۔  

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوا تھا، کاروبار کے اختتام پر ڈالر  278روپے 95پیسے سے بڑھ کر  279روپے 4پیسے پر بند ہوا تھا۔   
 

مزیدخبریں