ایک نیوز: ٹرائی نیشن سیریز اور چمپیئنز ٹرافی کے تناظر میں لاہور پولیس کی جانب سے قیام ِ امن کے لئے سرچ آپریشنز جاری ہے۔
سال2025ء میں اب تک2289سرچ آپریشنز کئے ہیں،ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز کے دوران89ہزار سے زائد گھروں،37ہزار سے زائد کرایہ داروں اور 3 لاکھ2ہزار سے زائد اشخاص کو چیک کیا گیا ہے۔
دوران سرچ آپریشنز3لاکھ1ہزارسے زائد اشخاص کو تصدیق کے بعد کلیئر کر دیا گیا،قانون شکنی پر1426افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، دوران سرچ آپر یشنز کرایہ داری ایکٹ کے تحت232اشخاص کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
سرچ آپریشنز میں 249اشتہاری مجرمان گرفتار، منشیات کے205مقدمات درج جبکہ55/109 ضابطہ فوجداری کے تحت39افراد کو حراست میں لیا گیا ہے،ناجائز اسلحہ کے 248مقدمات جبکہ شراب نوشی کے184مقدمات درج کئے گئے ہیں،دوران سرچ آپریشنز71ہوٹل،44ہ اسٹلز، 6 بس اڈے اور7566دوکانیں چیک کی گئیں۔
انٹرنیشنل میچز کے پیش نظرائیرپورٹ، ٹیموں کی قیام گاہ،روٹس اورقذافی سٹیڈیم کے گرد و نواح میں سرچ اینڈسویپ آپریشنز باقاعدگی سے جاری ہیں،سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ قانون شکن عناصر کی سرکوبی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر چیکنگ اور نگرانی کا عمل مزید سخت کیا جائے، قانون شکن عناصرکی بیخ کنی کیلئے پولیس فورس کو جدید تربیت سے آراستہ کیا جا رہا ہے، لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے فریضے کو پوری ذمہ داری سے نبھا رہی ہے۔
ٹرائی نیشن سیریز ، چمپیئنز ٹرافی:لاہور پولیس کاسرچ آپریشنز جاری
Feb 04, 2025 | 09:49 AM