سہ فریقی سیریز ،قومی ٹیم آج سے ٹریننگ کا آغاز کریگی

Feb 04, 2025 | 09:39 AM

 ایک نیوز:تین ملکی کرکٹ سیریز کیلئے قومی شاہین آج سے اپنی مشقوں کا آغاز کرینگے ۔
 پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کی ٹریننگ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ،نیوزی لینڈ ٹیم 5 فرو ر ی کو لاہور پہنچے گی ،ساؤتھ افریقہ ٹیم سہ فریقی سیریز کے لیے7فروری کو لاہور پہنچے گی۔
  سہ فریقی سیریز کا پہلا میچ8فروری کو پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا ،10فروری کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔    

دوسری جانب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹس ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے، ہائی وولٹیج ٹاکرے کے ٹکٹس ایک گھنٹے کے اندر ہی بک گئے۔

 ٹکٹ کی قیمت ساڑھے 9 ہزار پاکستانی روپے سے لے کر ساڑھے 9 لاکھ روپے رکھی گئی تھی جبکہ پاک بھارت معرکہ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں