ایک نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کینیڈین وزیرا عظم سے فون پربات کی ہے کچھ دیر بعد دوبارہ کرونگا، کینیڈا امریکی بینکوں کو کھولنے یاکاروبار کی اجازت نہیں دیتایہ سب کیا ہے،میکسیکو ،کینیڈا کی سرحدوں سے آنیوالے منشیات سے امریکا میں لاکھوں لوگ مرچکے ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس طرح کی بہت سی چیزیں اورمنشیات کی جنگ بھی ہے، امریکی صدر کے کینیڈا کی درآمدات پرعائد25فیصد ٹیکسیز کانفاذ کل سے ہورہاہے۔
دوسری جانب صدر میکسیکو کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کیساتھ ٹیرف ایک ماہ کیلئے روکنے پراتفاق ہوگیا،سرحدی معاہدے تک ٹیرف روکا جارہاہے،امریکا ،میکسیکو نے سمگلنگ روکنے کیلئے مل کر کام کرنے کاعہد کیا ہے، میکسیکوامریکی سرحد پر10ہزار فوجی تعینات کرے گا، فوجیوں کی تعیناتیوں کا مقصد سمگلنگ روکنا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ میکسیکو، کینیڈا اور چین کے بعد اب یورپی یونین کوبھی ٹیرف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،امریکا میں درآمدکی جانے والی یورپی یونین کی اشیا پر بہت جلد محصولات لگ سکتے ہیں ،برطانوی وزیر اعظم سرکیر سٹارمر کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ،برطانیہ کیساتھ تجارتی معاملات پز کام کیاجا سکتا ہے.
امریکی صدر کاکینیڈین وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ
Feb 04, 2025 | 09:07 AM