ویب ڈیسک: چاند کی تاریخ کے پیش نظر یکم مارچ 2025بروز ہفتےکو سعودی عرب میں پہلا روزہ ہوگا۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور سعودی علمابورڈ کے رکن شیخ عبد اللہ بن سلیمان نےکہا ہے کہ فلکی حساب سے یکم مارچ کو سعودی عرب میں پہلا روزہ ہوگا، شیخ عبد اللہ بن سلیمان کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان 29 دن کا ہوگا اور 29 مارچ کو آخری روزہ ہوگا۔
اس حساب سے سعودی عرب میں عیدالفطر 30مارچ کو ہونےکا امکان ہے، یکم رمضان کا باقاعدہ اعلان سعودی سپریم کورٹ کرے گی،جمعہ29رجب کو رات3بج کر44منٹ پر ماہ رمضان کے چاندکی پیدائش ہوگی ۔

کیپشن: When will the first fast be? The date has come outWhen will the first fast be? The date has come out