ویب ڈیسک: فیس بک کے بانی اور مالک مارک زکربرگ اس سال سب سے زیادہ کمانے والے شخص بن گئے۔
مارک زکربرگ کی دولت میں 42.4 ارب ڈالرز کا اضافہ، دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے جن کے اثاثوں کی مالیت 170 ارب ڈالرز ہوگئی ہے۔
2022 میں شدید مالی نقصان کے باعث زکر برگ کی دولت میں 100 ارب ڈالرز سے زیادہ کی کمی کے ساتھ محض 35 ارب ڈالرز رہ گئی تھی اور وہ 10 امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر ہوگئے تھے۔
مائکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی جگہ چوتھا نمبر حاصل کرلیا جب کہ بل گیٹس پانچویں نمبر پر آگئے۔